گوگل نے حال ہی میں اپنا سالانہ ایونٹ 'آئی او' منعقد کیا، جس کے دوران گوگل نے مداحوں اور ڈیولپرز کو گزشتہ سال سے جاری پروجیکٹس سے آگاہ کیا جبکہ وہ تمام معلومات فراہم کیں جس پر کامیابیاں حاصل ہو چکی ہیں۔
ایونٹ کے دوران گوگل نے اپنی نئی اپ ڈیٹس، ایپ اور سروس میں بہتری کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا اعلان کیا اور کچھ نئے فیچرز بھی پیش کیے گئے۔
گوگل نے جو بھی نئے پروجیکٹس اور اپڈیٹس پیش کیے ہیں ان کو ذرائع ابلاغ میں کافی کوریج ملی۔
گوگل اسسٹنٹ
اس دوران آپ گوگل سے سوالات پوچھ سکتے ہیں اور بات چیت بھی کر سکتے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ گوگل باآسانی آپ کے بولنے کے طریقے کو سمجھ جائے گا۔
گوگل ہوم
گوگل کی نئی میسجنگ ایپ Allo
گوگل کی یہ نئی ایپ باقی میسنجر ایپ سے کافی زیادہ سمارٹ ہے۔
یہ وقت کے ساتھ اس بات کا اندازہ لگا لے گی کہ آپ لوگوں سے ٹیکسٹ پر کس انداز میں بات کر رہے ہیں جس کے بعد اگلا میسج یہ آپ کو شارٹ میں لکھ کر دے گا جس سے آپ کو دوبارہ مکمل میسج لکھنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
ویڈیو کالنگ ایپ Duo
اس ویڈیو کالنگ ایپ کی دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ کال اٹھانے سے قبل ہی آپ کو اس شحص کی ویڈیو دکھا دے گی جو آپ کو کال کر رہا ہوگا۔
گوگل نے اپنے متعدد اینڈرائڈ فیچرز متعارف کروائے جس میں اینڈرائڈ این اور اینڈرائڈ مارش میلو شامل ہیں۔




0 Comments